کراچی : ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ اور تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی بال بال بچ گئے، ملیر ندی میں کورنگی کاز وے پر ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں نکلےفیصل ایدھی کی کشتی الٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ایدھی اور راجہ اظہر کورنگی کاز وے پر ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں نکلے تھے کہ ملیر ندی میں طغیانی اور تیز بہاؤ کے باعث فیصل ایدھی اور راجہ اظہر کی کشتی کاز وے سے دو دریا کی سمت نکل گئی،ان کی کشتی دو دریا کے مقام پر الٹ گئی، کشتی میں فیصل ایدھی اور راجہ اظہرسمیت 6 افراد سوارتھے۔
ایدھی حکام کے مطابق کشتی میں سوار فیصل ایدھی، راجہ اظہر اور دیگر افراد ڈوب رہے تھے کہ قریب سے گزرنے والے ماہی گیروں نے بچا لیا اور محفوظ مقام پر منتقل کردیا، فیصل ایدھی اور راجہ اظہر خان کو ابراہیم حیدری جیٹی منتقل کیا گیا۔