مورتیاں کیوں توڑیں، بحرینی حکام نے خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

0

منامہ: مورتیوں کو کیوں توڑا، بحرین کی حکومت نے ہندو دیوتائوں کی مورتیوں کو نقصان پہنچانے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

منامہ پولیس نے دکان میں رکھی مورتیاں توڑنے پر 54 سالہ خاتون کو طلب کرلیا، مذکورہ خاتون پر دکان کو نقصان پہنچانے اور مورتی توڑ کر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ خاتون یہ کہہ کر مورتیاں توڑ رہی ہیں کہ بحرین ایک اسلامی ملک ہے، یہاں مورتیاں کیوں رکھی گئی ہیں۔

 

بحرینی استغاثہ کے مطابق خاتون نے مورتی کو توڑنے کا اعتراف کرلیا ہے اور اسے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اور دیگر جرائم کی چارج شیٹ دے دی گئی ہے۔

خاتون کا مقدمہ بحرین کی مقامی عدالت میں چلایا جائے گا۔ دوسری طرف شاہ بحرین کے مشیر شیخ خالد الخلیفہ نے کہا ہے کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں ۔ ملک میں نفرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.