شہباز شریف فیملی نے 7 ارب کی منی لانڈرنگ کی، ریفرنس دائر

0

لاہور: شہبازشریف اور ان کے اہلخانہ7 ارب کی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، نیب نے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔

55 جِلدوں پر مشتمل ریفرنس میں شہباز شریف سمیت ان کے دونوں بیٹے سلمان، حمزہ، اہلیہ نصرت  شہباز سمیت 16 ملزم نامزد کئے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ منی لانڈرنگ میں شامل 4 ملزم وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں جن میں شاہد رفیق، یاسر مشتاق، محمد مشتاق (مشتاق چینی) اور آفتاب محمود شامل ہیں۔

نیب نے یہ ریفرنس بڑی باریک بینی سے تیار کیا ہے، اور اس میں بینکوں کا اہم ریکارڈ شامل ہے،ان کھاتوں کی تفصیل دی گئی ہے،جن میں ترسیلات زر کے نام پر  جعلسازی کے ذریعہ  منی لانڈرنگ کی گئی،اور باہر سےمختلف لوگوں کے ناموں پر پیسے منگوا کر اپنےکھاتوں میں منتقل  کئے جاتے رہے۔

ان میں  کچھ ایسے لوگوں کی شناخت بھی  استعمال کی گئی،جن کے پاسپورٹ بھی نہیں بنے تھے، لیکن انہیں بھی ریمنٹس بھیجنے  والا ظاہر کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.