آئی پی پیز بجلی سستی کرنے پر تیار، وزیراعظم نے یوم آزادی پر قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی پر قوم کو خوشخبریاں سنادیں، انہوں نے پراعتماد انداز میں کہا ہے کہ پاکستان کے لئے اچھا وقت شروع ہوگیا ہے، مشکلات کے دو برس قوم نے ہمت سے نکال لئے، انہوں نے قوم کو اہم خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، جس سے بجلی سستی ہوگی، اور عوام اور صنعتوں کا فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی پی پیز سابقہ حکومتوں سے مرضی کے معاہدے کرکے قوم کے سالانہ اربوں روپے جیب میں ڈال رہی تھیں، حکومت نے ان معاہدوں کا جائزہ لینے کے لئے آئی ایس آئی کے سینئیر افسرسمیت ایک کمیٹی بنائی تھی ، جس نے ان نجی بجلی کمپنیوں کے معاملات پکڑکر اب انہیں نئے معاہدوں کے لئے تیار کرلیا ہے۔

14 اگست یوم آزادی پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک عظیم خواب کا نام تھا، جو بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علاقہ اقبال نے دیکھا تھا۔ خواب کی تعبیر کے لئے ہم نے پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بناتا تھا، قانون کی بالادستی قائم کرنی تھی، ہم اس سفر کی طرف نکلے ہوئے ہیں اور مجھے کوئی شک نہیں کہ انشااللہ ایک دن اس منزل پر ہم پہنچ جائیں گے لیکن اس کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔

وزیراعظم نے کرونا پر قابو پانے پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ آج کورونا کے کیسز نیچے اور معیشت اوپر جانا شروع ہوگئی ہے ،جب ہمیں حکومت ملی تو مشکل حالات تھے، غیرملکی زرمبادلہ نہیں تھا، ہم قرضوں کی قسطیں نہیں دے سکتے تھے، دیوالیہ ہونے کی تلوارلٹک رہی تھی ،تاہم اب حالات بہتر ہورہے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ اوپر گئی ہے، ہم نے تعمیراتی صنعت کو تاریخی مراعات دی ہیں۔تعمیراتی شعبے کے ساتھ 40 صنعتیں ترقی کرتی ہیں ، ٹیکس وصولی بڑھتی ہے جس سے ہم قرض واپس کرسکتے ہیں۔

آئی پی پیز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں ماضی میں جو معاہدی کئے گئے ، ان سے بجلی مہنگی پڑرہی ہے اور ہم اس قیمت پر عوام کو بجلی بیچ نہیں سکتے تھے، اسی وجہ سے ہماری صنعت خطے کے دیگر ممالک کا مقابلہ نہیں کرسکتی، کیونکہ وہاں بجلی سستی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے ہماری معیشت اٹھ نہیں رہی تھی، تاہم اللہ کا شکر ہےکہ حکومت اورآئی پی پیز کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیا ہے، جس سے بجلی سستی ہوگی ،ہماری صنعتوں کو فائدہ ہوگا اور آنے والے دنوں میں اس سے عوام بھی مستفید ہوں گے۔

آنے والے دنوں میں ہم بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کریں گے اور چوری اور لائن لاسز کو کم کرنے کے لیے اصلاحاتی پیکج لائیں گے، جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ بجلی کی قیمت کم ہوگی۔

اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پورے پاکستان کی طرف سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ کے لیے سیاسی، سفارتی اور ہر طرح کی جدوجہد کرتے رہیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.