یونان میں تاریخی مسجد پر دوسری بار حملہ

0

ایتھنز: یونان میں عثمانی دور کی تاریخی مسجد پر ایک ماہ کے دوران دوسری بار حملہ کیا گیا ہے، جس میں مسجد کی کھڑکیوں اور دروانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونان کے شہر تریکالا سولہویں صدی میں بنائی گئی کور سنلیو مسجد جسے عثمان شاہ مسجد کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،اسے یونانی حکومت نے 1930 میں بند کردیا تھا، اور اب مسجد کی عمارت یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کے طور پر استعمال ہورہی ہے۔

اس مسجد پر پر چند ہفتے قبل بھی اس وقت حملہ ہوا تھا جب ترکی نے آیا صوفیا کو مسجد کی حیثیت سے بحال کیا تھا، اس مسجد کی تاریخی اہمیت ہےاور اسے دنیا کے معروف آرکیٹیک سمجھے جانے والے صینان نے تعمیر کیا تھا، صینان کے ہاتھوں یونان میں تعمیر کی گئی یہ واحد مسجد تھی، اسے 1570  میں سلطان سلیمان کے دور میں نمازیوں کیلئے کھولا گیا تھا۔

ترک اخبار ڈیلی صباح کے مطابق 1930  میں یونانی حکام نے ملک میں مساجد ختم کیں، اس وقت تریکالا میں 8 مساجد موجود تھی تاہم اب شہر میں صرف اسی مسجد کی عمارت بچی ہے، جسے بھی مسجد کے طور پر استعمال نہیں کیا جارہا ہے اور نمازیوں کیلئے بند ہے۔

واضح رہے کہ یونان کئی صدیوں تک عثمانی سلطنت کا حصہ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.