متحدہ عرب امارات سے حساب لیں گے، ترکی کا اعلان

0

انقرہ۔ : ترکی نے متحدہ عرب امارات کو انتباہ کیا ہے کہ وہ جو کچھ لیبیا اور شام میں کررہا ہے ، اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے ، ترکی اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر یواے اے سے اس کا حساب لے گا۔

یہ انتباہ ترک وزیردفاع جنرل ہلوسی آکار نے کیا ہے، انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو اپنا چھوٹا سا سائز دیکھنا چاہئے، اور اسے دوسری قوتوں کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے ، ورنہ اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔

الجزیرہ کے مطابق ترک وزیردفاع کا کہنا تھا کہ یو اے ای ترکی مخالف دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کررہا ہے ، اور یوں وہ فساد پھیلانے کی کوشش میں ملوث ہے، انہوں نے کہا کہ یواے ای کو دوسرے ممالک میں فساد اور کرپشن پھیلانے سے پہلے اپنا سائز اور رسائی دیکھنی چاہئے، اور اسے دوسری طاقتوں کے سیاسی اور عسکری مفادات کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے یواے ای، مصر اور روس سے کہا کہ وہ لیبیا میں باغی جنرل حقتر کی حمایت بند کردیں اور وہاں امن کے لئے کام کریں ، انہوں نے مصر کو بھی مشورہ دیا کہ وہ لیبیا میں جنگ بھڑکانے والے بیانات نہ دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.