اٹلی، اسپین میں ہیٹ ویو کا خطرہ

0

روم: افریقہ کی گرم ہواوں نے جنوبی یورپ کارخ کرلیا ہے، جس سے جنوبی یورپ کے ممالک اٹلی، اسپین اور پرتگال میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے، اٹلی میں رواں  ہفتہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک  پہنچنے کا امکان ہے، موسمیاتی ما ہرین نے شہریوں کو ہیٹ ویو سے خبردار کردیا۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی افریقہ سے گرم ہوائیں بحیرہ روم سے  ہوتی ہوئیں  جنوبی یورپ کا رخ کررہی ہیں، ان گرم ہواوں کے بحیرہ روم میں سفر کے دوران نمی بھی ان میں شامل ہوجائے گی، جس کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں  اٹلی سمیت جنوبی یورپ کا موسم گرم  اور مرطوب رہے گا، اور حبس میں اضافہ ہوگا۔

اطالوی موسمیاتی ما ہر ین کا کہنا ہے کہ  افر یقہ سے آنے والی یہ گرم و مرطوب ہوائیں  درجہ حرارت کو رواں ہفتے 40 سینٹی گریڈ تک پہنچا سکتی ہیں، جبکہ عمومی طور پر بھی اس دوران اٹلی میں درجہ حرارت 34 سے 36 سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جمعرات کو روم اورفلورنس میں  درجہ حرارت 37 ، میلان میں 35  جبکہ  نیپولی میں 38 تک جائے گا، البتہ وینس میں درجہ حرارت 31 تک رہنے کی امید ہے، اس کا مطلب ہے کہ وہاں کے لوگ گرمی کی اس لہر سے کم متاثرہوں گے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اٹلی بھی شدید متاثر ہورہاہے ،اور گزشتہ برس بھی ملک کوسخت گرمی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ موسم سرما میں سردی بہت کم پڑی تھی، ملک میں غیر متوقع اور تیز بارشیں بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیں، جس سے سیلابی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.