پاکستان میں کرونا کیس 50 ہزار سے بھی نیچے آگئے

0

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے بھی نیچے آگئی ،کل مریض44 ہزار854 رہ گئے جبکہ جمعرات کو مریضوں کی تعدا50 ہزار307 تھی،یوں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مریضوں کی تعداد میں 5 ہزار453 کی کمی ہوئی ہے ،ملک میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 2 لاکھ 19 ہزار783 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایسے وقت میں جب پڑوسی ملک بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک کرونا بحران لپیٹ میں ہیں اور بھارت میں یومیہ کیس 50 ہزار کی حد کو چھورہے ہیں،پاکستان پر اللہ کی خصوصی مہربانی سے صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔

جمعہ کو مریضوں کی تعداد50 ہزار سے بھی کم ہوکر 44 ہزار 854 رہ گئی ، ان میں سے بھی صرف2241 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ باقی مریضوں کی حالت مستحکم ہے اور وہ گھروں پرقرنطینہ ہیں۔

ملک میں کرونا مریضوں کے لئے 1859 وینٹی لیٹر مختص ہیں ،جن میں سے صرف242 مریضوں کے زیراستعمال ہیں جبکہ باقی خالی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.