ویٹی کن نے پادریوں کی جانب سے مذہبی سروسز کی فیس وصولی کا نوٹس لے لیا

0

ویٹی کن: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی مرکز ویٹی کن نے پادریوں کو یاد دلایا ہے کہ انہیں شادی ، اموات یا بپتسما کے لئے لوگوں سے فیس وصول نہیں کرنی چاہئے ، ویٹی کن نے پادریوں پر زور دیا کہ وہ اس پریکٹس کی حوصلہ شکنی کریں ۔

اٹلی سمیت کئی ملکوں میں شادی اور کسی کی وفات پر تعزیتی اجتماع کے لئے پادریوں کی جانب سے فیس وصولی معمول کا عمل سمجھا جاتا ہے ، اس حوالے سے گرجا گھروں نے مختلف مذہبی سروسز کی باقاعدہ فیس مقرر کررکھی ہے، تاہم ویٹی کن نے ان پادریوں سے کہا ہے کہ وہ فیس وصولی بند کردیں ،

اٹلی میں کئی پادریوں کی جانب سے شادی و تعزیت کے اجتماعات کے ساتھ طلاق کے لئے بھی فیس وصولی عام ہے ، شادی کے لئے عام طور پر 300 سے500 یورو تک فیس لی جاتی ہے، تاہم اب ویٹی کن نے پادریوں کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ فیس نہیں وصول کرنی چاہئے ، مذہبی تقاریب و رسومات کو کمرشل نہ کیا جائے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.