اٹلی کے گاؤں میں 8 برس بعد کسی بچے کی پیدائش پر جشن کا سماں

0

لمبارڈیا: اٹلی کے ایک گاوں میں 8 برس بعد کسی بچے کی پیدائش ہوئی ہے ، جس پر گاؤں کے لوگوں نے زبردست جشن منایا ہے، اٹلی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں جوڑوں میں بچوں کے بغیر زندگی گزارنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، اس لئے اٹلی کی آبادی بھی مسلسل کم ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق اٹلی کے لمبارڈیا ریجن میں مورٹریونی Morterone کے علاقے میں 8 برس بعد کسی بچے کی پیدائش ہوئی ہے ، جس کے بعد گاؤں کی آبادی 28 نفوس سے بڑھ کر 29 ہوگئی ہے، پیدا ہونے والے لڑکے کا نام ڈینس رکھاگیا ہے، اس پہاڑی علاقے کے مئیر انتونیلا انورینزی کا کہنا ہے کہ اتنے طویل عرصہ کے بعد بچے کی پیدائش پر ہر کوئی خوش ہے ، یہ پوری کمیونٹی کیلئے جشن کا موقع لایا ہے۔

اطالوی میڈیا کے مطابق بچے کے والد میتیو، اور والدہ سارہ نے اطالوی روایات کے مطابق بچے کی پیدائش کا اعلان گھر کے دروازے پر ربن لگا کر کیا، روایات کے مطابق بیٹے کی پیدائش پر نیلا ربن لگایا جاتا ہے، جبکہ بیٹی کیلئے گلابی ربن کا استعمال کیا جاتا ہے، اس سے پہلے گاؤں میں ربن 2012 میں کسی گھر میں نظر آیا تھا، جب ایک بچی کی پیدائش ہوئی تھی، اب مستقبل قریب میں کسی نئے بچے کی پیدائش گاؤں می متوقع نہیں ہے، کیوں کہ کوئی خاتون حمل سے نہیں ہے۔

نومولود ڈینس کی والدہ سارہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس نے لمبارڈیا ریجن کو بری طرح متاثر کیا ، وہ بھی پریشان رہیں، لیکن ہمارا گاؤں اس وبا سے محفوظ رہا، انہوں نے بتایا کہ اسپتال سے واپسی پر وہ بڑی تقریب کا پروگرام بنارہی ہیں، جس میں گاوں کے ہر ایک فرد کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

اٹلی کی آبادی

یوں تو اٹلی کی آبادی کئی برسوں سے کم ہوتی چلی آرہی ہے، تاہم 2019 اس حوالے سے سب سےخراب سال رہا ، جس میں صرف 4 لاکھ 20 ہزار 170 بچوں کی پیدائش ہوئی ، یہ 1861 میں پیدائش کا ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد سے سب سے کم بچوں کی پیدائش والا سال ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.