یورپی یونین نے اٹلی پر یورو کی بارش کردی

0

روم: یورپی یونین نے  اٹلی پر یوروز کی بارش کردی ہے، جس کے بعد وزیراعظم جوزپے کونتے نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے مالی پیکج سے اٹلی کا چہرہ تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق کئی دنوں کے مذاکرات کے بعد یورپی یونین نے 750 ارب یورو کے معاشی پیکج کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد کرونا سے متاثرہ ممالک کی معیشت  کو دوبارہ کھڑا کرنا ہے، اس پیکج میں سب سے زیادہ 28 فیصد حصہ اٹلی کیلئے مختص کیا گیا ہے، جو 209 ارب یورو بنتا ہے، اس میں 81 ارب یورو کی امداد، اور 127 ارب یورو کا قرضہ شامل ہے۔

پیکج  کی منظوری پر اطالوی وزیراعظم کونتے نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے لئے اٹلی کا چہرہ بدلنے کا موقع ہے، اب ہمیں ان فنڈز کے ذریعہ سرمایہ کاری بڑھانی ہے، اور اصلاحات کرنی ہیں، ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم اٹلی کو گرین، ڈیجیٹل، جدید اور پائیدار ترقی کا حامل ملک بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز کے ذریعہ ہم زیادہ اسکول اور یونیورسٹیاں قائم کریں گے۔

دوسری جانب اطالوی وزیرخزانہ رابرٹ گیولٹری کا کہنا ہے کہ یورپی پیکج سے حکومت  مضبوط ہوگی، یہ تاریخی پیکج ہے، جس کا سہرا وزیراعظم کو جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.