ترک پولیس اہلکار جوڑے کی انوکھی شادی، انگوٹھی کی جگہ ہتھکڑی 

0

استنبول: ترکی میں پولیس اہلکار جوڑے نے شادی کو انوکھا بنادیا ، انہوں نے شادی کے موقع پر ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کے بجائے ہتھکڑی سے خود کو جوڑ لیا، اور اس طرح ساری عمر ساتھ گزارنے کا عہد کیا۔

دونوں کے درمیان محبت پولیس اکیڈمی میں تربیت کے دوران پروان چڑھی تھی۔ جو اب شادی کے بندھن میں تبدیل ہوگئی ، اس انوکھے انداز پر ان کی تصاویر ترکی میں وائرل ہوگئیں ،جن میں وہ ہتھکڑی میں بندھے نظر آتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.