جدیدزرعی ڈرونز تیار، کسان کا ہوگا خرچہ کم اور کام آسان 

0

اسلام آباد: پاکستان نے صنعتی عمل میں ایک اور بڑی پیشرفت کی ہے ، وینٹی لیٹرز سمیت  طبی سامان کی تیاری کے بعد ملک میں زرعی ڈرونز کی  تیاری کا کام شروع ہوگیا ہے، جس سے زراعت کے شعبے کو بڑا فائدہ ہوگا، کسانوں کیلئے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی، جبکہ  فصل بھی زیادہ حاصل ہوگی۔

پاکستان کے تیار کردہ زرعی ڈرونز  میں مانیٹرنگ کا جدید نظام نصب کیا گیا، جو سینسرز کی مدد سے کام کرے گا، یہ پورے کھیت کی نگرانی کرے گا، اور فصل کے اس حصے کی نشاندہی کرے گا، جس پر کسی بیماری یا کیڑے نے حملہ کیا ہوگا، خودکار نظام کے ذریعہ یہ ڈرون صرف اس حصے پر اسپرے کرے گا، جو بیماری سے متاثرہ  ہوگا، اس طرح کسانوں کو زرعی ادویات کی بڑی بچت ہوگی۔

کیوں کہ اس وقت کسان ٹریکٹر کے ذریعہ یا خود جو اسپرے کرتے ہیں، وہ پورے کھیت میں کیا جاتا ہے، کسانوں کو یہ علم نہیں ہوتا کہ کون سا حصہ کم یا زیادہ متاثر ہے، اور کون سا حصہ بیماری سے محفوظ ہے، اسی طرح ٹریکٹر کے مقابلے میں  ڈرونز کو چلانے کا خرچہ بھی کم ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.