ایمریٹس نے 6 نئے اسٹیشن بحال کرنے کا اعلان کردیا

0

دبئی: ایمریٹس ائر لائن نے  15 جولائی سے 15 اگست کے درمیان مزید 6 نئے اسٹیشن کھولنے کا اعلان کیا ہے، ائیر لائن کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے بند نئے اسٹیشن کھولنے کا فیصلہ مسافروں  کی دلچسپی بڑھنے  کے بعد کیا گیا ہے ۔

یہ نئے 6 اسٹیشن کھلنے کے بعد ایمریٹس کے آپریشنل  اسٹیشنز کی تعداد 58 ہوجائےگی، ائرلائن کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم  کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کیلئے دبئی کھلنے کے بعد مسافروں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے۔

اسے مدنظر رکھتے ہوئے ائیرلائن اسٹیشن بحال کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، اس کے ساتھ مسافروں اور عملے کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات بھی یقینی بنائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسافر دبئی سے اپنی  اگلی پروازیں پکڑ سکتے ہیں۔

نئے اسٹیشن

ایمریٹس نے جن 6 نئے اسٹیشنوں کا اعلان کیا ہے، ان میں جنیوا 15 جولائی  سے  کھولا جائے گا،جبکہ  لاس اینجلس کیلئے 22 جولائی، دارالسلام کیلئے یکم اگست، پراگ اور ساؤپولو 2 اگست اور بوسٹن کیلئے 15 اگست سے پروازیں بحال کی جائیں گی ۔

ائیرلائن  نے 31 جولائی تک بکنگ کرانے والے ایسے مسافروں  کیلئے جو 30 نومبر تک سفر کرنا چاہتے ہیں،ری بکنگ کی شرائط نرم کردی ہیں،تاکہ کسی وجہ سے  اگر ان کا سفری شیڈول متاثر ہو تو انہیں زیادہ نقصان نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.