پاکستان میں کرونا مریض مزید کم ہوگئے، اٹلی سے موازنہ کرنے والی رپورٹس میں کتنی حقیقت؟

0

اسلام آباد: ایک ایسے وقت میں جب امریکہ۔ بھارت ،برطانیہ،روس اور برازیل سمیت کئی ممالک کرونا کی لپیٹ میں ہیں، پاکستان میں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے، قوت مدافعت بڑھنے سے ایک جانب مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں تو دوسری جانب سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اور اللہ کی خصوصی رحمت کے باعث نئے مریض کم ہوتے جارہے ہیں۔

پیر کی صبح تک پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہوکر 84 ہزار 442 رہ گئی تھی، تاہم اس کے باوجود پاکستانی میڈیا کا ایک حصہ جو کرونا کے حوالے مسلسل خوف پھیلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، وہ ایکٹو کیسز کے بجائے اب تک سامنے آنے والے کل 2 لاکھ 51 ہزار 625 کیسز پر زیادہ زور دیتا نظر آرہا تھا۔

اسی طرح میڈیا کے حصے نے دو روز قبل یہ خبریں چلائی تھیں کہ پاکستان میں کل کیس اٹلی سے بڑھ گئے ہیں حالاں کہ پاکستان کی آبادی اٹلی سے تین گنا سے بھی زائد ہے، اٹلی ساڑھے 6 کروڑ کی آبادی والا ملک ہے اور پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے زائد ہے۔

اسی طرح اٹلی میں کرونا سے اب تک تقریباً 35 ہزار اموات ہوچکی ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تعداد پیر کی صبح تک 5 ہزار 266 تھی، پاکستان میں فی دس لاکھ نفوس میں 24 افراد کی موت اس وبا سے ہوئی ہے جبکہ اٹلی میں ہر دس لاکھ افراد میں سے 578 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں دس لاکھ افراد میں 1139 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اٹلی میں یہ تعداد 4 ہزار 20 ہے،اسی طرح ورلڈ بیرو میٹر کے مطابق دنیا میں کرونا سے سب سے زیادہ اموات کی شرح برطانیہ میں ہے جو فی دس لاکھ آبادی میں 660 بنتے ہیں جبکہ اسپین فی دس لاکھ آبادی میں 607 اموات کے ساتھ شرح اموات میں دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کی صورتحال

نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 69 افراد کی وبا سے موت واقع ہوئی جبکہ 2769 نئے کیس سامنے آئے، صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 917 ہوگئی ہے ۔اسی بلوچستان۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹ پر نہیں ہے۔

ملک میں کرونا مریضوں کیلئے مختص 1825 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 341 پر مریض موجود ہیں اور باقی خالی ہیں۔ 84 ہزار442 ایکٹو کیسز میں سے صرف 3589 اسپتالوں میں ہیں جبکہ باقی مریض مستحکم حالت میں اور گھروں پر قرنطینہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.