اینکر عاصمہ شیرازی کے پروڈیوسر پر لگا بیوی کے قتل کا الزام،ورثاء کا کیس پرمیڈیا گروپ کے اثرانداز ہونے کا الزام

0

اسلام آباد: راولپنڈی میں بیوی کو قتل کرنے والے صحافی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، تاہم مقتولہ کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کے قاتل کو بچانے کیلئے اس کا میڈیا گروپ اثرو رسوخ استعمال کررہا ہے۔

بیوی کو قتل کرنے والا علی سلمان علوی خاتون اینکر عاصمہ شیرازی کا پروڈیوسر ہے، اور اسے بچانے کے حوالے سے   عاصمہ شیرازی پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

بیوی کے قاتل پروڈیوسر کو بچانے کے حوالےسے الزام  سامنے آنے پر صحافی عدیل راجہ نے بھی عاصمہ شیرازی کو  ٹوئٹ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم علی سلمان علوی عاصمہ شیرازی کے پروگرام کا پروڈیوسر ہے، عاصمہ شیرازی  انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے کی شہرت رکھتی ہیں، امید ہے کہ وہ اس  قتل کیخلاف بھی پروگرام کریں گی۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مقتولہ کے ورثا الزام لگارہے ہیں کہ میڈیا کا اثر ورسوخ استعمال کرکے ان کی بیٹی کے قاتل کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اس پرعاصمہ شیرازی نے انہیں جواب دیا کہ واقعہ کے بعد علی سلمان علوی کو ملازمت سےفارغ کردیا گیا ہے۔

اینکر ارشد شریف نے ٹوئٹ کیا کہ امید ہے کہ راولپنڈی پولیس کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔

قتل کہاں ہوا

راولپنڈی کی یوسف کالونی کے رہائشی علی سلمان علوی نے 29 جون کو اپنی بیوی صدف زہرہ کے گھر والوں کو فون کرکے  بلایا اور کہا کہ صدف زہرہ نے خود کشی کرلی ہے، مقتولہ کے اہلخانہ فوری طور پر وہاں پہنچے تو کمرے میں صدف زہرہ کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی، جبکہ قریب ہی ایک سیڑھی بھی موجود تھی۔

مقتولہ کی بہن کا کہنا ہے کہ علی سلمان علوی اس کی بہن پر تشدد کرتا تھا، پولیس نے مقتولہ کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.