امن کیلئے پوپ فرانسس کی پھر اپیل

0

روم: کیتھولک مسیحیوں  کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے ایک بار پھر دنیا بھر میں تنازعات کو روکنے کے لیے جنگ بندی  کی  اپیل کی ہے اور اس حوالے سے  سلامتی کونسل کی  قرارداد کی بھی  حمایت کی ہے۔

ویٹی کن سٹی میں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اپنے ہفتہ وار خطاب کے دوران  پوپ  فرانسس  نے  امید ظاہر کی کہ سلامتی کونسل  کی جنگ بندی کیلئے قرارداد سے دنیا بھر میں   جنگ سے متاثرہ علاقوں کے عوام  کو امن میسر آئے گا ۔

پوپ فرانسس جو اس سے پہلے  بھی  جنگ بندی پر زور دیتے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کرونا بحران کے باعث  اس کی اہمیت اب مزید بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل  نے 3 ماہ  تک  بحث کے بعد کرونا وائرس کے پیش نظر  گزشتہ ہفتہ متقفہ قرارداد منظور کی تھی،اوردنیا بھر میں  مسلح تصادم اور جنگیں روکنے پر زور دیا  تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.