اسکاٹ لینڈ کے سکھ بلاگر پر بھارت میں مظالم کی داستان، اس کی اہلیہ کی زبانی

0

لندن: بھارت میں قید برطانوی سکھ شہری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی رہائی کیلئے برطانوی حکومت اور رکن پارلیمنٹ سے مداخلت کی اپیل کردی ہے، اسکاٹ لیند سےتعلق رکھنے والے جگتار سنگھ جوہل جو بلاگر ہیں اور اپنے حامیوں میں جوگی کے نام سے مشہور ہیں، انہیں بھارتی حکومت نے نومبر 2017 میں اس وقت گرفتار کرلیا تھا، جب وہ شادی کیلئےوہاں گئے ہوئے تھے۔

جوگی پر بھارتی حکام نے ایک ہندو انتہاپسند رہنما کے قتل میں ملوث ہونے اور خالصتان تحریک کا نام لئے بغیر ایک ممنوعہ تنظیم پر فنڈنگ کے الزامات لگائے، اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جگتار سنگھ عرف جوگی کو بھارتی اہلکاروں نے زندہ جلانے کی بھی دھمکی دی تھی،اور اب بھی اسے دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کررکھا ہے۔

جوگی کی اہلیہ نے برطانوی حکومت اورلارڈ طارق احمد سے اپیل کی ہے کہ اس کے شوہر کی مدد کی جائے اور اس کی زندگی کا تحفظ اور رہا کرانے کیلئے مداخلت کریں ۔

تین برس گزر جانے کے باوجود بھارتی حکام جوگی کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں کرسکے،لیکن انہیں مسلسل قید رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے۔ جوگی کے کیس پر اقوام متحدہ کے ماہرین پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں اور اس کی رہائی کیلئے پٹیشن پر 40 ہزار لوگوں نے دستخط کئے تھے ،لیکن بھارتی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔

اسکاٹ لینڈ میں مقیم جوگی کی اہلیہ نے لارڈ طارق احمد سے ورچوئل ملاقات میں اپیل کی کہ برطانوی حکومت اس معاملے میں مداخلت کرے اور ان کے شوہر کو بچایا جائے،یہ ورچوئل میٹنگ انگریزی کے ساتھ پنجابی میں بھی کی گئی،تاکہ خاتون کو اپنا مدعا ٹھیک طریقے سے بیان کرنے کا موقع مل سکے۔

انہوں نےلارڈ طارق سے کہا کہ جوگی کے بغیر میری زندگی اندھیرے میں ہے،میں روز جیتی اور روز مرتی ہوں،براہ مہربانی آپ اس کیلئے کچھ کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.