گوجرانوالہ میں پھر وکلا گردی، غریب نوجوانوں پر چیمبر میں تشدد کی ویڈیو وائرل 

0

گوجرانوالہ: پنجاب میں وکلا گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، گوجرانوالہ میں مبشر چیمہ نامی وکیل کی کار سے ایک ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ہوئی تھی، جس سے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔

گاڑی کو ٹکر مارنے پر مبشر چیمہ ایڈوکیٹ آپے سے باہر ہوگیا اور غریب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود 3 نوجوانوں کو گاڑی میں اغوا کرکے اپنے دفتر لے گیا، جہاں اس نے ساتھیوں سے مل کر ان چاروں نوجوانوں پر بدترین تشدد کیا، انہیں الٹا لٹکا کر ڈنڈے برسائے گئے اور تذلیل کیلئے ان کی ویڈیو بھی بنائی۔

اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، اور پنجاب میں وکلا گردی روکنے کیلئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو بھی کالی وردی میں موجود ان غنڈوں کی ضمانتیں نہیں لینی چاہیں اور انہیں دوسرے ملزمان کی طرح قانون کا سامنا کرنے دینا چاہئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور ایک ملزم گرفتار ہے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.