این سی او سی کی تکمیل کو 100 روز مکمل، پاک فوج اور وفاقی وزارتوں نے باہمی تعاون کی نئی روایت قائم کردی

0

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے پلیٹ فارم سے پہلے 100دنوں میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ، پاکستانی قوم پرعزم، وفاقی و صوبائی ہم آہنگی، سول و فوجی اشتراک ، عوامی اعتماد کا مظہرثابت ہوا، وفاقی حکومت، پاک فوج، متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے مابین بے مثال تعاون اور ورکنگ ریلیشن کی بدولت کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے اتفاق رائے قومی کاوشیں کامیابی سے آگے بڑھ رہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 27 مارچ کو ادارے کے قیام سے ابتک محض 100 دن میں ایک ہزار سات سو سے زائدگھنٹے فیصلہ سازی میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوئے ، 65 ممالک میں محصور ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو پی آئی اے اور غیر ملکی 478 پروازوں سے وطن واپس لایا گیا۔

100روز مکمل ہونے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستانی قوم نے ہمیشہ چیلنجز اور خاص طور پر قدرتی آفات کے خلاف جس یکجہتی عزم اور ہمت کا مظاہرہ کیا ہے کرونا اس کی تازہ ترین مثال ہے۔

ٹیسٹنگ صلاحیت 472 سے بڑھ کر یومیہ 50 ہزارسے زائد ، لیبارٹریز کی تعداد 2 سے 132 ہوگئی، اسلام آباد میں 35 دنوں میں آئسولیشن ہسپتال، انفیکشس ٹریٹمنٹ سینٹرکا قیام عمل میں لایا گیا، اس وقت ملک میں کورونا مریضوں کے لئے 1562 وینٹیلیٹرز موجود، 1895 مزید وینٹیلیٹربھی جلد فراہم کئے جارہے ہیں۔

ایک ایسے وقت میں جب دنیا اس قدرتی وبا کے سامنے مشکلات سے دوچار تھی پاکستان بالخصوص اس کی عوام اور دیگر ادارے اس وبا کے خلاف اللہ کی مدد سے ایک اتحاد کی شکل میں سامنے آئے۔

قومی سطح پرکمانڈ سینٹر نے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف موثر طریقہ کار وضع کیا۔ یومیہ اعداد و شمارتیار، تجزیہ، بحرانی کیفیت میں صلاحیتوں میں اضافہ کیا، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک طبی وسائل کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی کاوشوں سے ٹی ٹی کیو اسٹریٹجی متعارف کروائی گئی تاکہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ اور ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کر کے سمارٹ لاک ڈاؤن کو ممکن بنایا جا سکے۔

ٹی ٹی کیو اسٹریٹیجی کی بدولت ملک بھر کے 30 شہروں میں 130 ہاٹ اسپاٹ میں صوبائی حکومتیں کام کررہی ہیں،ملک بھر میں اب تک 5,50,500 افراد کوٹریک کیا گیا اور صوبائی حکومتوں کے مطابق ان میں سے تقریبا 75 سے80 فیصد لوگوں کو ٹیسٹ کا گیا۔

 این سی او سی کی سفارشات کے بعد 12جون کو ملک بھر کے 20 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لاگو کیاگیا،جن علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا ہے ان علاقوں میں انفرادی متاثرہ افراد کی تعداد 46,226 ہے۔

صوبوں کے ان شہروں میں لاک ڈاون لاگو کرنے سے وبا کے پھیلاو میں واضح کمی آئی ہے۔ این سی او سی کی جانب سے عوام کو کورونا وائرس کی وبا سے خبردار رکھنے اور اس سے محفوظ رہنے کے لئے ٹی وی، ریڈیو، موبائیل میسیجز اور رنگ ٹونز، اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے مطلع کیا جا رہا ہے۔

موبائل کمیونیکیشن کے ذریعے پی ٹی اے نے اب تک صارفین کو 2215ملین میسیجز ، 132 ملین رنگ بیک ٹونز، 239ملین ایجوکیشنل میسیجزاور 164 ملین پرائم منسٹر کووڈ ریلیف فنڈ میسیجز بھیجے۔ الیکٹرانک میڈیا میں عوامی آگاہی اور انفارمیشن پر 3,76,595 منٹ ائیر ٹائم اور 7,02,362منٹ سپاٹ جس میں دو سو کے قریب پروموز، ٹیسٹیمونیلز، نیوز کوریج اور پریس بریفنگ شامل ہیں۔

ریڈیو پر 13مختلف زبانوں میں اسی حوالے سے پبلک سروس میسیجز اور دیگر معلومات فراہم کی جا رہی ہیں

دریں اثنا وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے این سی او سی کے قیام کے 100دنوں کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ مہینوں کے دوران پاکستان نے ایک مرتبہ پھر یہ ظاہر کیا ہے کہ جب ہم اکٹھے ہوجاتے ہیں تو ہم کسی بھی چیلنج سے نکل سکتے ہیں، پاکستان زندہ باد۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق فخر امام نے کہا کہ انسداد کورونا سرگرمیوں کی نگرانی اور حکمت عملی کو جانچنے کے لئے این سی او سی بہترین طریقہ کار ثابت ہوا ، قوم کا مورال بلند کرنے کے لئے این سی او سی کے کے پلیٹ فارم سے وفاق اور صوبائی حکومتوں کے مربوط کوششیں رنگ لائی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.