اسکاٹ لینڈ میں چاقو حملہ کرنے والا مسلمان مہاجر ذہنی مریض نکلا، پولیس  کی تصدیق

0

گلاسکو: اسکاٹ لینڈ میں پناہ گزینوں کے ہوٹل میں چاقو سے حملہ کرکے 6 افراد کو زخمی کرنے والے ملزم کی شناخت جاری کردی گئی ہے،جو مسلمان  اور سوڈان سے تعلق رکھتا ہے،تاہم واقعہ دہشت گردی نہیں  ہے بلکہ حملہ آور ذہنی  مسائل کا شکار تھا ۔

اسکاٹش پولیس نے گلاسکو میں تین روز قبل6 افراد کو چاقو کے وار کرکے زخمی کرنے والے ملزم کی تصاویر اور شناخت جاری  کردی ہے،جسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، مذکورہ  شخص کا نام بدرالدین عبداللہ آدم  تھا اور اس کی عمر 28 سال  بتائی گئی ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم  نفسیاتی مسائل کا شکار تھا  اور وہ کرونا کیوجہ سے پناہ گزینوں  کیلئے مختص ہوٹل میں کئی ہفتوں سے تنہا رہا تھا،اس کے ساتھ رہنے والوں نے بتایاکہ آدم6 ماہ قبل فرانس سے برطانیہ آیا،

وہ ہوٹل میں قیام کے دوران دوسرے پناہ گزینوں کے شور شرابے کی وجہ سے کافی پریشان تھا اور اس نے کئی بار دھمکی دی تھی  کہ وہ ان پر چاقو سے حملہ کرے گا،لیکن انہوں نے اسے سنجیدہ نہیں لیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.