کلر کہار میں بڑا نیشنل پارک بنانے کا فیصلہ

0

چکوال: پنجاب حکومت نے کلر کہار سالٹ رینج میں بڑا نیشنل پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور سالٹ رینج کے 13 ہزار 700 ایکڑ پر محیط جنگل کو نیشل پارک کا درجہ قرار دے دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ملک میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے کی اسکیم کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے، علاقے میں بڑے پیمانے پر نئی شجرکاری بھی کی جائےگی، کلر کہار سالٹ رینج کو نیشنل پارک کا درجہ ملنے کے بعد اس علاقے میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے، جبکہ کسی قسم کے جانور یا پرندے کا شکار بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

وزارت ماحولیات کے تعاون سے علاقے میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائےگی اور اسے پرندوں اور جانوروں کیلئے محفوظ مسکن بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.