کتاب رکوانے میں ناکامی پر ٹرمپ کی بولٹن کو دھمکیاں 

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کی کتاب کی اشاعت رکوانے میں ناکامی کے بعد کہا ہے کہ بولٹن نے قانون کو توڑا ہے اور انہیں اس کی بھاری قیمتادا کرنی پڑے گی۔

ٹویٹ میں ٹرمپ نے جارحانہ موڈ میں لکھا ہے کہ بولٹن کو لوگوں پر بم پھینکنا اور مارنا پسند ہے، اب ہم اس پر بم پھینکیں گے۔

اس سے قبل امریکی وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے بولٹن کی کتاب کی اشاعت روکنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

تاہم جج نے جان بولٹن کوبھی خبردار کیا تھا کہ انہوں نے انٹیلی جنس حکام سے منظوری لئے بغیر کتاب شائع کرکے بوجھ اپنے کندھوں پر لے لیا۔ اور یہ امریکہ سلامتی کے لئے بھی نقصان دہ ہے،چوں کہ پہلے ہی بولٹن کی کتاب کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں، اس لئے اشاعت روکنے کا حکم بے سود ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ کتاب اگلے ہفتے بازار میں فروخت ہوگی۔ کتاب میں صدر ٹرمپ کو صدارت کیلئے نااہل لکھا گیا ہے جبکہ یہ الزام بھی لگایا گیا ہے ٹرمپ نے نومبر میں ہونےوالا صدارتی الیکشن جیتنے کیلئے چینی صدر سے مدد طلب کی تھی ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.