اٹلی اور مالٹا کا ڈوبتے تارکین وطن کو بچانے سے انکار، پھر کیا ہوا؟

0

روم: اٹلی اور مالٹا کے حکام نے لیبیا سے کشتی کے ذریعہ یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی سمندر میں  خطرات میں گھر  جانے کے باوجود ان کی مدد سے انکار کردیا، تاہم ایسے میں اٹلی کے بائیں بازو کی ایک تنظیم نے آگے بڑھ کر ان غیرقانونی تارکین وطن کو  بچالیا ہے اور اب وہ اس کے جہاز پر محفوظ ہیں۔

اطالوی تنظیم ’’ کولیکٹو‘‘ کا کہنا  ہے کہ جمعہ کے روز اٹلی کے جزیرے لمپاڈسا سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر کشتی کے ذریعہ یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن سمندر میں مشکل صورتحال میں پھنس گئے تھے، لیکن اٹلی اور مالٹا کے حکام نے ان کی مدد کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی نے تارکین وطن کیلئے دروازے کھول دئیے، جہاز لنگر انداز

گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے جہاز ’’میری لونیو‘‘ کے ذریعہ ان تارکین وطن کو بچا لیا ہے، جن کی تعداد 67 ہے.

تنظیم نے بتایا کہ تارکین وطن کئی روز سے سمندر میں پھنسے ہوئے تھے، اور دو روز سے ان کے پاس پانی بھی ختم ہوچکا تھا، ان کی حالت خراب تھی، تنظیم نے انہیں خوراک، ادویات سمیت دیگر ضروریات فراہم کی ہیں، اور اب ان کی صحت ٹھیک ہے۔

ان تارکین کے مستقبل کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا کہ آیا انہیں اٹلی یا مالٹا کے حکام  اپنے ساحل  پر آنے کی اجازت دیں گے یا نہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.