کورونا کے علاج میں بڑی پیشرفت، مریضوں کی جان بچانے والی دوا دریافت

0

لندن:برطانیہ کے سائنسدانوں نے کورونا سے لڑنے میں مددگار دوا کی کھوج لگالی ہے، سائنسدانوں نے”ڈیکسامیتھاسون”کو کورونا وائرس کے مریضوں کی جان بچانے والی مؤثر دوا قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پوری دنیا مہلک وائرس کے توڑ کیلئے ویکسین بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے ، لیکن ابھی تک کسی کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی تھی تاہم اب برطانیہ کی آکسفورڈیونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کورونا کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی سائنسدانوں نے”ڈیکسامیتھاسون” کو شدید بیمار کورونا مریضوں کیلئے انتہائی موثر قرار دیا ہے۔

سائندوانوں کا کہنا ہے کہ 2 ہزار مریضوں کو “ڈیکسامیتھاسون” دوا دی گئی، اس کواستعمال کرنے والے 3 میں سے ایک شدید بیمار کورونا مریض صحتیاب ہونے لگا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس دوا کے استعال سے 40 فیصد کم اموات ہوئی ہیں۔

دوسری جانب برطانوی سائنس دان پروفیسر مارٹن کا کہنا ہے کہ جن مریضوں میں کورونا کم علامات ہیں یا جنہیں آکسیجن کی ضرورت نہ پڑ رہی ہو ان پر یہ دواکوئی اثر نہیں کررہی ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیرصحت میٹ ہین کاک کا کہنا ہے کہ برطانیہ کورونا مریضوں کی جان بچانے کے لیے ڈیکسامیتھاسون دوا کا استعمال فوری شروع کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں دوا کے مثبت اثرات سامنے آنے بعد سے ہی دوا کو اسٹاک کرنا شروع کردیا تھا جس کے باعث اس کے 2 لاکھ کورسز دستیاب ہیں جو متاثرہ مریضوں کو دیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.