اٹلی:امیگریشن کھلنے پر ماتیو سالوینی کی پریشانی بڑھ گئی، منصوبہ خطرناک قرار

0

روم :اٹلی میں زرعی و صنعتی شعبے میں کارکنوں کی ضروریات پوری کرنے اور کورونا سے متاثرہ معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی جانب سے تارکین وطن کیلئے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کیخلاف سابق وزیرِداخلہ ماتیوسالوینی خم ٹھونک کر سامنے آگئے۔

غیرملکیوں کے مخالف رہنما نے حکومتی فیصلے کو ملک کیلئے خطرناک قراردیتے ہوئےدعویٰ کیا کہ معافی کے حکومتی اعلان کے بعد 20 ہزار سے زائد مزید غیر قانونی تارکین وطن اٹلی میں داخلے کیلئے تیار ہیں جہاں ان کے بقول پہلے ہی ایسے گروپ موجود ہیں جو انہیں قانونی دستاویزات بنا کر دینے کیلئے تیار ہیں۔

ماتیوسالوینی نے کہا کہ حکومت نے بندرگاہیں این جی اوز کیلئے کھول کر پہلے ہی اٹلی کیلئے مشکلات کے دروازے کھول دئیے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس جب وہ وزیرِداخلہ تھے یکم جنوری سے 5جون تک اٹلی میں صرف 1878 غیرملکی داخلے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ اس سال یہ تعداد ساڑھے 5ہزار ہوگئی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہماری حکومت کہہ رہی ہے کہ اس نے ان تارکین وطن کی تقسیم کیلئے یورپی یونین کو خط لکھے ہیں لیکن اس کیلئے کوئی مالٹا معاہدہ موجود نہیں ہے جسے حکومت نے اپنی کامیابی قرار دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.