امریکی خاتون بلاگر کا زیادتی کا الزام، امریکی سفارتخانہ رحمن ملک کیخلاف شکایت کیوں پی گیا؟، کیا فائدے اٹھائے گئے؟

0

اسلام آباد:امریکی بلاگر سنتھیارچی کی جانب سے یہ انکشاف کہ انہوں نے رحمن ملک کے خلاف امریکی سفارتخانہ سے رجوع کیا تھا اور بتایا تھا کہ پاکستانی وزیرداخلہ رحمن ملک نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، لیکن اس پر سفارتخانہ نے کارروائی نہیں کی، اس انکشاف نے کئی سوالا ت کھڑے کردئیے ہیں۔

امریکی سفارتخانے جو دنیا بھر میں اپنے شہریوں کی معمولی شکایات پر میزبان حکومت کا ناطقہ بند کردیتے ہیں، بڑی سے بڑی شخصیت کیخلاف کارروائی پر مجبور کردیتے ہیں، آخر وہ رحمن ملک کیخلاف اپنی شہری اور وہ بھی صحافی کی جانب سے اتنی سنگین شکایت کو کیسے پی گئے۔

کیا امریکی حکام نے اس معاملے کو استعمال کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر داخلہ رحمن سے دوسرے فائدے تو نہیں اٹھائے گئے۔

خیال رہے کہ امریکی بلاگرسنتھا رچی نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیرداخلہ رحمن ملک نے انہیں 2011 میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے ان سے بدسلوکی کی تھی۔

رحمن ملک جن کے بارے میں پہلے ہی ماضی میں یہ اطلاعات آتی رہی ہیں کہ وہ بعض مغربی ممالک کے بہت قریب ہیں، کیا وہ امریکہ کیلئے بھی اتنے اہم تھے کہ سفارتخانہ یہ معاملہ پی گیا، یا پھر یہ کوئی اور وجہ تھی۔

کیوں کہ یہ وہی وقت ہے، جب ایبٹ آباد آپریشن کی وجہ سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات شدید کشیدہ تھے، اور پاکستانی فوجی قیادت نے نیٹو سپلائی بھی رکوادی تھی، ایسے میں وزیرداخلہ جیسے اہم عہدے پر رحمن ملک موجود تھے اور بقول سنتھیا کے امریکی سفارتخانہ نے ان کی شکایت پر کوئی توجہ نہ دی۔

امریکی خاتون کے اس انکشاف نے رحمن ملک کے بارے میں کئی سوالات کھڑے کردئیے ہیں، جو اب بھی سینیٹ کے رکن ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.