پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے کمی

0

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ۱۱ روپے تک کی کمی کردی۔

وزارت خزانہ نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

حکومت کی جانب سےڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت  80 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر مقرر کی گئی ہے جبکہ  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی  کے بعد نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگی، مٹی کا تیل 47 روپے 44 سےکم ہو کر 35 روپے 56 پیسےفی لیٹر ہو گیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں پرعملدرآمد کا اطلاق آج رات 12 بجےسے ہو گا۔

خیال رہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.