4 یورپی ملکوں کی معاشی حالت مزید خراب ہونے کی وارننگ

0

نیویارک: کرونا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن اور پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی بحران سر اٹھارہے ہیں، لیکن خوشحال سمجھا جانے والا یورپ بھی اس بحران سے شدید متاثر ہے،اب عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے بھی معاشی مسائل میں گھرے 4 یورپی ملکوں کو وارننگ دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوں تو کرونا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن اور پابندیوں  کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی بحران سر اٹھارہے ہیں، لیکن خوشحال سمجھے جانے والے4 یورپی ملکوں کو بھی وارننگ مل گئی ہے،اورعالمی کریڈٹ ایجنسی نے رینٹنگ گرانے کا انتباہ کردیا۔ موڈیز نےویکسین آنے کے باوجود 2021 میں 4 یورپی ملکوں کی معاشی حالت مزید پتلی ہونے کا خطرہ ظاہر کیا ہے، موڈیز نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ قرضوں کے انباراور معاشی نمو رکنےکے باعث 4 یورپی ملکوں کی ریٹنگ مزید گرسکتی ہے، ان میں اٹلی، اسپین، پرتگال اور سائپرس (قبرص) شامل ہیں۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ ان ملکوں کو سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ وہ اپنے قرضے ادا کرنے کے قابل ہوسکیں۔

خیال رہے کہ اٹلی میں 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی ہے، ملک میں بجلی، گیس اور پانی کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے Arera نے بجلی وگیس کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کردیا ہے۔ اریرا نے بجلی بلوں میں ساڑھے 4 فیصد جبکہ گیس بل 5 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.