اٹلی میں کرونا ویکسین سے جڑے ڈاکٹر کے ساتھ عجیب معاملہ پیش آگیا

0

روم: یورپ میں کرونا ویکسین تو آگئی ہے، اور اس سے وبا پر قابو پانے کی امید بھی پیدا ہوئی ہے، لیکن دوسری طرف سازشی تھیوریوں اور منفی خبروں کا معاملہ بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔اب اٹلی کے ایک ریجن کلابریا کے cosenza اسپتال میں ویکسینیشن کے انچارج ڈاکٹر نے خود کی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اٹلی کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر لوسو مارکو اسپتال میں ویکسین کے انچارج تھے انہوں نے گزشتہ روز اچانک گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر خود کو مار لیا ہے۔ 56 سا لہ ڈاکٹر مارکو کی اہلیہ بھی ڈاکٹر ہیں، حکام کے مطابق فوری طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم اس سے پہلے اطالوی طبی تنظیمیں کرونا کے مریضوں کی وجہ سے ڈاکٹروں اور طبی عملے پر دباؤ کی نشاندہی کرتی رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اطالوی حکومت نے ویکسین سے متعلق سازشی نظریات اور جو ویکسینیشن کی مخالفت کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی شروع کررکھی ہے، جو ویکسینیشن کی مخالفت کررہے ہیں، ڈاکٹروں کی تنظیم Fnomceo  کے صدر فلپو اینلی کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں سینکڑوں ڈاکٹرز ایسے ہیں، جو کرونا کی ویکسین نہیں لگوانا چاہتے، انہوں نے کہا کہ کرونا کے سائنسی شواہد کے باوجود اس سے انکار کرنے والے طب کے پیشے سے مطابقت نہیں رکھتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.