اٹلی میں کاروں کی انسپیکشن فیس میں اضافے کا فیصلہ

0

روم: اٹلی میں پارلیمنٹ کی بجٹ کمیٹی نے انسپیکشن کمپنیوں کا مطالبہ منظور کرلیا ہے، کاروں کی انسپیکشن فیس میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت نے 9 یورو 95 سینٹ اضافے کی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے، تاہم حکومت اس اضافے پر مشروط رعائت بھی دے گی۔

اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق 13 برسوں کے بعد گاڑیوں کی انسپیکشن فیس میں 9.95 یورو اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارلیمنٹ کی بجٹ کمیٹی نے انسپیکشن کمپنیوں کا مطالبہ منظور کرلیا ہے، جن کا کہنا تھا کہ اس عرصہ میں ان کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، اور ٹیکنالوجی میں بھی بہت سی تبدیلی آچکی ہیں، تاہم حکومت نے شہریوں کو اس اضافے سے بچانے کے لئے ’’سیف وہیکل‘‘ واوچر متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس سے ایک گاڑی رکھنے والا اس اضافے سے محفوظ رہے گا، اور اس کی اضافی ادائیگی حکومت کرے گی، تاہم یہ ادائیگی صرف ایک بار اور ایک گاڑی کے لئے ہی ہوگی۔

پہلی بار انسپیکشن گاڑی خریدنے کے تین سال کے اندر کرانی ہوگی، فیس میں اس اضافے کے لئے وزارت انفراسٹرکچر اسپشل ڈگری جاری کرے گی۔ دوسری جانب کار انسپیکشن سینٹرز کے مالکان کی تنظیم نے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، اور اسے شعبے کیلئے تازہ ہوا کے جھونکے سے تعبیر کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.