مودی کا نوازشریف کیلئے تعزیتی خط مریم کو پہنچادیا گیا

0

 دہلی :بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھا ہے، جو انہیں مریم نواز کے ذریعہ پہنچایا گیا ہے، بھارتی ہائی کمیشن نے تعزیتی پیغام نوازشریف تک پہنچانے کی درخواست کی تھی۔ خط میں مودی نے اپنے دوست نوازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نوازشریف کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آپ کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے، خط میں مودی نے کہا ہے کہ 2015ء میں پاکستان کے مختصر دورے میں آپ کی والدہ بیگم شمیم اختر سے ملاقات ہوئی تھی۔ آپ کی والدہ کی سادگی بہت متاثر کن تھی۔ خط پر 27 نومبر کی تاریخ درج ہے، اور اسے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعہ نوازشریف کو بھجوایا گیا ہے، بھارتی ہائی کمیشن نے 11 دسمبر کو تعزیتی خط مریم نوازکو بھجوایا، اور ان سے درخواست کی کہ تعزیتی پیغام نوازشریف تک پہنچایا جائے۔

نوازشریف  کے وزارت عظمیٰ کے دور میں مودی نے ان سے ذاتی تعلق قائم کرلیا تھا، اور نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم کو دسمبر 2015 میں اپنی نواسی مہرالنسا کی شادی کی تقریب میں ذاتی مہمان کے طور پر بلایا تھا، جس پر مودی کابل سے واپس جاتے ہوئے جاتی عمرہ پہنچ گئے تھے، اور شادی تقریب میں شرکت کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.