بل گیٹس نے کرونا پر نئی پیشگوئیاں کردیں

0

واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے بانی اور غریب ملکوں کو پولیو ویکسین میں مدد فراہم کرنے والے دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کرونا کے بارے میں نئی پیشگوئی کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ آئندہ 4 سے 6 مہینے کرونا وائرس کے حوالے سے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

امریکی میڈیا  کے مطابق بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ماسک پہن کر اور سماجی دوری کے ذریعہ ہی ہم اس وائرس کی  تباہ کاری کم  کرسکتے ہیں۔ بل گیٹس نے امید ظاہر کی کہ ویکسین کی وجہ سے 2021 کے موسم بہار سے امریکہ میں وبا کنٹرول میں آنے لگے گی، اور خوشحال ممالک میں گرمیوں میں ویکسین کی دستیابی عام ہوگی اور وہاں حالات معمول پر آنا شروع ہوجائیں گے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ وائرس دنیا میں موجود رہے گا اور ہمیں ماسک کا استعمال جاری رکھنا ہوگا، دنیا کے ہر کونے سے وائرس کے خاتمے کے بعد ہی ہم کرونا کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں، انہوں نے  پیشگوئی کی کہ خوشحال ممالک کے علاوہ باقی دنیا میں اس کا خاتمہ مزید دو برس لے سکتا ہے، اور یہ 2022 کے آخر تک ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے بل گیٹس خبروں میں رہے ہیں، اس کی وجہ ان کی دو سال قبل کی گئی ٹویٹس تھیں جن میں بل گیٹس نے دنیا میں وائرس کے پھیلنے کی پیش گوئی کی تھی، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ان کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں اور دعوے اپنے عروج پر رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.