بن لادن کمپنی مسجد الحرام کرین حادثہ سے بری، ذمہ دارکون نکلا؟

0

ریاض: سعودی عرب کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی بن لادن اور اس کے ملازمین بالاخر مسجد الحرام میں کرین کے حادثے میں 5 برس کے بعد بے قصور قرار پائے ہیں، عدالت نے انہیں الزامات سے بری کردیا ہے، خیال رہے کہ 2015 میں حج سیزن کے دوران بن لادن کمپنی کی کرین تیز ہواؤں کے دوران گرگئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق 2015 میں حج سیزن کے دوران خانہ کعبہ کے توسیعی منصوبے پر کام میں مصروف بن لادن کمپنی کی  کرین تیز ہواؤں کے دوران گرگئی تھی، جس کی زد میں آکر 111 عازمین حج شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جن میں مختلف ملکوں کے عازمین شامل تھے، اس حادثہ کے بعد بن لادن کمپنی کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔  اور کمپنی سعودی حکومت کی طرف سے مختلف پابندیوں کا بھی شکار ہوئی تھی، اس کے منصوبے پر کام تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔

تاہم سعودی عدالت نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کرین حادثے کے حوالے سے کمپنی کے عہدیداران کے خلاف غفلت برتنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس کے برعکس محکمہ موسمیات کی جو رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے، اس میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ کرین حادثے کے وقت موسم بہت زیادہ خراب تھا، جو کرین کے گرنے کا باعث بنا ہے، لہذا بن لادن کے 13 عہدیداروں کو الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.