ناپولی: اٹلی میں مسیحا ہی موت بانٹتا رہا، ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کو غیر ضروری آپریشن کرکے مارنے کا انکشاف، کیرمین نیپولیتانو نامی ڈاکٹر کے ہاتھوں آپریشن کے بعد متعدد مریضوں کی ہلاکت کے بعد پولیس حرکت میں آئی، اور تحقیقات شروع کی گئیں، جس کے بعد پولیس نے سینیئر ڈاکٹر کو پکڑ لیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ناپولی کے قریب Salerno کے علاقے میں واقع اسپتال کے کینسر وارڈ کے سربراہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ یہ ڈاکٹر کئی مریضوں کو مارنے میں ملوث ہے، جن کے اس نے غیر ضروری طور پر اور خطرناک آپریشن کئے، جن کے نتیجے میں مریض موت کے منہ میں جاتے رہے، کیرمین نیپولیتانو نامی ڈاکٹر کے ہاتھوں آپریشن کے بعد متعدد مریضوں کی ہلاکت کے بعد پولیس حرکت میں آئی، اور تحقیقات شروع کی گئیں، جس کے نتیجے میں اس کی گرفتاری ہوئی ہے، پولیس نے وارڈ کے ایک اور سرجن مارکو کلیمنٹ کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کرلیا ہے، جبکہ اسپتال نے بھی اسے معطل کردیا ہے، دونوں ڈاکٹروں پر دوران آپریشن اور آپریشن کے بعد مریضوں سے غفلت برتنے کا چارج بھی لگایا گیا ہے.
پکڑے کیسے گئے
حکام کا کہنا ہے کہ ان ڈاکٹروں کے خلاف تحقیقات 2018 میں اس وقت شروع کی گئی تھی، جب پولیس کو یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ ان دو ڈاکٹروں کے اسپتال جوائن کرنے کے بعد شرح اموات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، دونوں ڈاکٹروں نے ایسے کینسر مریضوں کے بھی غیر ضروری آپریشن کر ڈالے، جن کا کینسر آخری اسٹیج پر تھا، یا پھر یہ واضح تھا کہ ان کے آپریشن کئے گئے تو وہ پچیدگیوں کا شکار ہوجائیں گے، تاہم دونوں ڈاکٹروں نے کسی غلط کام کی تردید کی ہے۔