اٹلی میں اگلے برس روزگار کی صورتحال پر سرکاری پیشگوئی سامنے آگئی

0

روم: ویکیسن آنے کی قومی توقعات کے باوجود اٹلی میں روزگار کی صورتحال جلد بہتر نہیں ہوگی، اطالوی شماریات کے سرکاری ادارے (ISTAT) کی اگلے برس کے بارے میں اہم رپورٹ سامنے آگئی، دوسری طرف کرونا پابندیوں کی وجہ سے ملازمتیں ختم ہونے کا سلسلہ پھر سے تیز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں شماریات کے سرکاری ادارے ISTAT  کا کہنا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح اگلے برس مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، رپورٹ کے مطابق بیروزگاری کی موجودہ شرح 9.4 فیصد ہے، جو اگلے سال معاشی بحالی شروع ہونے کے باوجود بڑھ کر 11 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، اس سال کرونا کی وجہ سے اطالوی معیشت تقریباً 9 فیصد سکڑ گئی ہے، تاہم اگلے برس اس میں جزوی بہتری اور 4 فیصد بڑھوتری کی امید ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرمیوں میں کرونا کی پابندیاں نرم ہونے کے بعد کاروبار اور پیداوار تیزی سے بحال ہونا شروع ہوگئے تھے، لیکن کرونا کی دوسری لہر نے اسے پھر بریک لگادی ہے۔

اس دوران اکتوبر میں ملازمتوں کے جو اعدادوشمار سامنے آئے ہیں، ان کے مطابق مزید 4 لاکھ 73 ہزار افراد کی ملازمتیں ختم ہوئی ہیں، ان میں زیادہ تر عارضی ملازمین اور ذاتی کام کرنے والے شامل ہیں، 24 برس تک کے نوجوانوں میں بیروزگاری کی  شرح 39 فیصد  پہنچ چکی ہے، جو پچھلے برس 30 فیصد تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.