عرب ممالک کا دباؤ مسترد، پی ٹی وی پر ایک اور ترک سیریل نشر

0

اسلام آباد: بعض عرب ممالک کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ’’ارطغرل‘‘ کے بعد ایک اور ترکش ڈراما ’’یونس امرہ‘‘ نشر کرنے کی ہدایت کی تھی، وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر یہ ڈرامہ سیریز ڈب کرکے پی ٹی وی پر نشر کرنا شروع کردیا، ڈرامہ پیر اور منگل کی شب نشر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ’’ارطغرل ‘‘ کے بعد ترک سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آرٹی کے تیار کردہ ایک اور ڈرامہ ’’ یونس ایمرے‘‘ کو پاکستان کا سرکاری ٹی وی نشر کرے گا، اس ڈرامہ کو بھی ’’ارطغرل ‘‘ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد بوزداغ نے ہی تیار کیا ہے، جو تیرہویں صدی کے صوفی شاعر یونس امرہ کی زندگی پر مبنی ہے، یہ ڈرامہ دو سیزن پر مشتمل ہے، اور اس کی 44 اقساط ہیں، ٹی آرٹی پر اسے 2015 سے 2016 کے درمیان نشر کیا گیا ، اور اسے ترکی کے علاوہ مشر ق وسطیٰ میں بھی بہت  مقبولیت ملی تھی،

سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر پر ’’یونس ایمرے‘‘ کو پی ٹی وی پر دکھانے کا اعلان کیا، اس کے ساتھ ہی پی ٹی وی نے اس ڈرامے کا پرومو بھی جاری کیا تھا، جو ’’راہ عشق ‘‘ کے نام  سے  آن ائیر کیا جائے گا۔ یونس ایمرے 13 ویں صدی کے صوفی شاعر تھے۔ جنہوں نے اپنی زندگی مکمل طور پر اللہ کے لیے وقف کردی تھی۔  ان کی ایک عالم سے صوفی بننے کی کہانی کو ڈرامہ میں نہایت عمدہ طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔

یونس ایمرے کا دور (1320-1238)  کا ہے، وہ آج بھی ترکوں میں بہت مقبول ہیں، ان کی زندگی کے بہت سے قصے آج بھی ترک لوک داستانوں کا اہم حصہ ہیں، جنھیں بہت شوق سے پڑھا، سنا اور گایا جاتا ہے۔ یونس ایمرے کو ترکی میں مولانا جلال الدین رومی سے مناسبت دیتے ہوئے رومی ثانی بھی کہا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.