فرانس معاملہ پر اٹلی کی مسلم تنظیم کا بھی ردعمل آگیا

0

روم: اٹلی میں مسلمانوں کی تنظیم اٹالین یونین آف اسلامک کمیونٹیز کا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اہم بیان سامنے آگیا ہے، تنظیم نے فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی متاثر ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم اٹالین یونین آف اسلام کمیونٹیز نے فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت پر سخت تنقید کی ہے، بیان میں فرانس میں ٹیچر سیموئل کو مارنے کے واقعہ کی بھی مذمت کی گئی ہے، اٹلی کی سرکاری خبر ایجنسی ’’انسا‘‘ کے مطابق اٹالین یونین آف اسلامک کمیونٹیز نے بیان میں کہا ہے کہ تمام مذاہب چاہے وہ مسیحی ہوں، مسلمان، یہودی یا کسی اور مذ ہب کے ماننے والے، ان کا احترام ضروری ہے، اور یہی جمہوریت اور کثیر الثقافتی معاشرے کی بنیاد ہے۔

تنظیم نے فرانسیسی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی متاثر ہوسکتی ہے، جسے قائم کرنے کے لئے کمیونٹیز بہت محنت کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.