اٹلی میں فیئٹ نے سستی الیکٹرک کاریں متعارف کرادیں

0

روم: اٹلی کے بڑے صنعتی گروپ فئیٹ نے مارکیٹ میں نئی الیکٹرک کار متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے، گاڑی کے تین ماڈل مارکیٹ میں پیش کئے جائیں گے، قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے، جس میں اطالوی حکومت کی سبسڈی بھی شامل ہوگی، فئیٹ کی متعارف کردہ الیکٹرک کار اٹلی میں پہلے سے دستیاب الیکٹرک کاروں سےسستی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے بڑے صنعتی گروپ فئیٹ نےنئی الیکٹرک کار 500 bev مارکیٹ میں متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے، کمپنی نے کار کی قیمت 25 ہزار 900 یورو رکھی ہے، تاہم اطالوی حکومت کی جانب سے 6 ہزار یورو کی سبسڈی کے بعد یہ 19 ہزار 900 یورو میں دستیاب ہوگی، فئیٹ برانڈ کے ہیڈ اولیور فرانکوسس نے اطالوی میڈیا کو بتایا ہے کہ کار مارکیٹ میں فروخت کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ گروپ اس کے دو مہنگے ماڈل بھی مارکیٹ میں پیش کرے گا،  جن کی قیمتیں بالترتیب 23 ہزار 700 اور 25 ہزار 200 یورو ہوں گی، ان ماڈلز میں اضافی خصوصیات دی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ اس الیکٹرک کار کے سستے ماڈل کی رینج 185 کلومیٹر ہوگی جبکہ مہنگے ماڈلز کی رینج 320 کلومیٹر رکھی گئی ہے۔

اس کے ساتھ اگر آپ اس الیکٹرک کار کیلئے پرانی  تیل سے چلنے والی گاڑی اسکریپ کرتے ہیں، توحکومتی اسکیم کے تحت آپ کو  یہ کار مزید 4 ہزار یورو سستی ملے گی،  یعنی پھر آپ کو سستے ماڈل کی کار  17 ہزار یورو میں پڑے گی ۔فئیٹ گروپ کی متعارف کردہ الیکٹرک کار  اٹلی میں پہلے سے دستیاب الیکٹرک  کاروں سےسستی  ہے،   اس سے پہلے دو کمپنیوں کی کاریں  33ہزار یورو سے زائد میں دستیاب ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.