لندن اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازیں شروع

0

لندن: برطانیہ سے لاہور کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوگئیں، جس سے مسافروں کو سہولت ملے گی، برٹش ائیر ویز کی پہلی پرواز لندن سے 300 سے زائد مسافروں کے ساتھ منگل کی صبح کو لاہور پہنچے گی، جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، برطانوی ہائی کمیشن کا عملہ لاہور ائیر پورٹ پر استقبال کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ائیر ویز جو اس سے پہلے اسلام آباد کےلئے براہ راست پروازیں چلا رہی تھی،اب لاہور کےلئے ہفتہ وار 4 پروازیں چلائے گی،پی آئی اے پر برطانوی پابندی کی وجہ سے بھی برٹش ائیر پر مسافروں کا رش بڑھا ہے،جسے دیکھتے ہوئے کمپنی نے پاکستان کے لئے آپریشن میں وسعت دی ہے، پہلی پرواز سے آنے والے مسافروں کا برطانوی ہائی کمیشن کا عملہ لاہور ائیر پورٹ پر استقبال کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.