یو اے ای کے بینکوں میں جمع پیسے کیسے ملک منگوا سکتے ہیں

0

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں کرونا کی وجہ سے ہزاروں ملازمتیں ختم ہوئی ہیں، اور تارکین وطن کو واپس اپنے ملکوں میں جانا پڑا ہے، اس کے علاوہ ہزاروں ورکرز جو چھٹی پر اپنے ممالک گئے ہوئے تھے، ان کی واپسی کے دروازے بھی ملازمتیں ختم ہونے کے باعث بند ہوگئے۔

ان میں بڑی تعداد میں ایسے تارکین وطن شامل ہیں، جنہوں نے یواے ای کے بینکوں میں اکاؤنٹ کھول رکھے تھے، اور ان اکاؤنٹس میں رقم بھی موجود تھی، لیکن اب وہ پریشان ہیں کہ کس طرح یواے ای کے اکاؤنٹ میں رکھی رقم اپنے ملک میں منگوائیں، اور اکاؤنٹ بند کرائیں، اس حوالے سے زیادہ مشکل میں وہ ورکرز آئے ہیں، جن کے اے ٹی ایم موجود نہیں، یا ان کی مدت ختم ہوچکی ہے، اس کے علاوہ  آن لائن بینکنگ بھی وہ استعمال نہیں کررہے تھے۔

اس اہم مسئلے پر خلیجی اخبار ’’گلف  نیوز‘‘ نے بینکوں کے حکام کے ساتھ  بات کرکے رپورٹ شائع کی ہے، جس میں مسئلہ کا حل بتایا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر چہ یواے ای کے مختلف بینکوں میں ایسے کیس حل کرنے کے لئے طریقہ کار میں کچھ فرق موجود ہے، تاہم مجموعی طور پر جو طریقہ رائج ہے، وہ یہی ہے کہ یواے ای سے باہر موجود کھاتیدار کو بینک سے فون پر رابطہ کرنا ہوتا ہے، جہاں سے انہیں ہدایات مل سکتی ہیں ۔

رپورٹ میں Rak bank کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کا اکاؤنٹ اس بینک میں ہے، اور آپ یواے ای سے باہر ہیں، تو پیسوں کی منتقلی یا اکاؤنٹ بند کرانے کےلئے آپ کو اپنے رجسٹرڈ ای میل کے ذریعہ بینک کو درخواست بھیجنی ہوگی، درخواست کے ساتھ بینک کی دستاویزات بھی ای میل کی جائیں گی، جس کے بعد بینک آپ کو ایک فارم بھیجے گا، کھاتیدار کو یہ فارم بھرنے اور دستخط کے بعد اس کے ہمراہ  بینک کی اصلی دستاویزات لگانی ہوں گی، اور کورئیر کے ذریعہ اسے بینک  کو بھیجنا ہوگا۔

ابوظہبی کمرشل بینک کا طریقہ بھی کچھ اس سے ملتا جلتا ہے، ابوظہبی بینک کے کھاتیداروں کو درخواست بینک کے پاس رجسٹرڈ کرائی گئی اپنی ای میل سے request@adcb.com پر بھیجنی ہوگی، جس کے بعد اگلا پراسیس شروع  ہوجائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.