پی آئی اے کی اربعین کیلئے پروازیں منسوخ

0

بغداد:دنیا بھر میں کرونا کی دوسری لہر شروع ہونے کے باعث عراقی حکومت نے محرم کے چہلم میں نجف اور کربلا میں رش کو کم رکھنے کےلئے غیرملکیوں کی شرکت محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس پالیسی کے تحت پی آئی اے کو بھی خصوصی پروازوں کی اجازت نہیں دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق عراقی حکومت نے قومی ایئرلائن کا خصوصی اجازت نامہ کرونا کی نئی لہر کے باعث منسوخ کیا ہے، جس کا مقصد اربعین پر نجف اور کربلا میں رش کم کرنا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نئی صورتحال میں پی آئی اے کی خصوصی پروازیں جن کا آغاز 27 ستمبر سے ہونا تھا ملتوی کردی گئی ہیں، جن مسافروں نے ان پروازوں میں بکنگ کرالی  تھی، وہ بغیر کسی کٹوتی کے پوری رقم واپس حاصل کرسکیں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.