سرمایہ کاری بڑھنے سے ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا

0

کراچی: غیرملکی سرمایہ کاری بڑھنے اور اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات میں اضافے نے  پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم کردیا، اور اب وہ 20 ارب  کے ہدف کے قریب ترین پہنچ گئے ہیں، اسی وجہ سے ڈالر کو بھی ریورس گیئر لگ گیا ہے اور روپیہ تگڑا ہونے لگا ہے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا، جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 166 روپے سے نیچے آگئی۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 38 پیسے کی کمی سے 165 روپے 83 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 166 روپے 20 پیسے پر بند ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.