آزاد کشمیر کے شہریوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے شہریوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے، فیصلے پر عمل درامد سے آزادکشمیر کے باسیوں کو صحت کے اخراجات کی کوئی فکر نہیں رہے گی ، اور وہ پورے ملک میں مفت علاج کراسکیں گے۔

جی ہاں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام شہریوں کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعہ 10 لاکھ روپے سالانہ تک علاج کی سہولت فراہم کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے یہ سہولت وفاق کی طرف سے آزادکشمیر کے تمام شہریوں کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، کے پی کی طرح توقع ہے کہ آزادکشمیر کے مستقل رہائشی افراد کو بھی ان کے شناختی کارڈ کے ذریعہ ہے میڈیکل انشورنس فراہم کردی جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے فیصلے کی تصدیق کی ہے، آزادکشمیر کے شہریوں کا ڈیٹا نادرا سے لیا جائے گا اور متوقع طور پر کے پی کی طرح آزادکشمیر کے مستقل رہائشی افراد کے لئے بھی سرکاری انشورنس کمپنی اسٹیٹ لائف کو کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

صحت انصاف کارڈ کے ذریعہ دل کے آپریشن سمیت تمام طرح کے امراض کا علاج اور آپریشن ملک کے منتخب سرکاری و نجی اسپتالوں میں مفت فراہم کیا جائے گا، کارڈ ہولڈر کو اسپتال سے ڈسچارج پر ایک ہزار روپے کیش بھی سفری اخراجات کے طور پر دئیے جائیں گے ، جبکہ اسپتال میں وفات کی صورت میں لواحقین کو 10 ہزار روپے تدفین کے لئے دئیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.