چین اور بھارت میں پھر جھڑپیں، 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات

0

نئی دہلی:چین اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر سرحدی تنازعہ نے سر اٹھالیا ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان لداخ سیکٹر میں پینگونگ سو جھیل کے پاس جھڑپ ہوئی، جس میں بھارتی فوج کے کیپٹن سمیت 5 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم بھارت نے اس دعویٰ کو مسترد کردیا ہے، بھارت کا کہنا ہے کہ بھارتی کیپٹن کی موت ٹریفک حادثے میں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال جون میں بھی لداخ کے مقام بھارت اور چین کی افواج کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھی، جس میں بھارتی فوج کے افسران سیت 20 فوجی مارے گئے تھے۔

بھارت نے چین پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر (ایل اے سی) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے، بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کی پیپلز لیبریشن آرمی نے 29 اور 30 اگست کی شب ایل او سی پر اشتعال انگیز نقل و حرکت کرکے اس کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی، جسے بھارتی فوج نے روک دیا ہے۔

دوسری جانب چین نے بھارتی الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چینی فوج نے کبھی لائن آف ایکچوئل کنٹرول کبھی پار نہیں کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.