روس میں ’’مردہ‘‘ قرار دی گئی خاتون اٹھ بیٹھی

0

 ماسکو: مردہ تو زندہ نہیں ہوتے،لیکن ایسے واقعات اوقتاً فوقتاً ضرور سامنے آتے رہتے ہیں،جن میں ڈاکٹرزندوں کو بھی مردہ  قرار  دے دیتے ہیں، لیکن بعد میں  وہ ’’مردہ‘‘ اٹھ کر بیٹھ جاتا ہے۔

غریب ممالک میں جہاں صحت کی سہولتیں   غیر معیاری ہیں،وہاں تو اس طرح کے واقعات ہوتےتھے، لیکن اب روس جیسے ملک میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں طبی سہولتوں کا معیار بہت بلند ہے۔

روسی شہر روسک میں 81 سالہ خاتون کا  ڈاکٹروں نے آنتوں کا آپریشن کیا، جس کے بعد خاتون ہوش میں نہ آسکی ۔

ڈاکٹرز نے معائنہ کیا اور خاتون کو مردہ قرار دیدیا،جس کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی، جو اسے مردہ خانےلے گئے، تاہم مردہ خانےمیں وہ خاتون اٹھ بیٹھی، جس پرمردہ خانہ کا عملہ بھی خوفزدہ ہوگیا۔

بعدازاں اطلاع ملنے پر خاتون کے اہلخانہ بھی پہنچ گئے اور وہ اسے اپنے ساتھ گھر لے گئے، انہوں نے ڈاکٹروں کی غیر ذمہ داری پر  سخت تنقید کی۔ تاہم بعد ازاں وہ خاتون پھر انتقال کرگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.