یو اے ای نے فلسطینیوں کے خون کو بیچ دیا ہے، لگسمبرگ

0

برلن:جرمنی  کے ہمسایہ یورپی ملک  لگسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایسل بورن  کا کہنا ہے کہ  متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے فلسطینی کاز کو فروخت کردیا ہے۔

ترک سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق لکسمبرگ کے وزیر خارجہ نے جرمن خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے حالیہ معاہدے پر یو اے ای کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جین ایسل بورن نے کہا کہ معاشی مفادات اور اپنی سیکیورٹی کے لیے یو اے ای نے اسرائیل کو تسلیم کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ” میں بھی جانتا ہوں میرے بھی خطے میں رابطے ہیں، کہ  عرب ممالک کو ایران کا خوف لاحق ہے، لیکن آپ معاشی مفادات کے حصول اور اپنی سیکیورٹی کیلئے اپنے فلسطینی بھائیوں کو نہیں بیچ سکتے۔

جین ایسل بورن نےکہا کہ فلسطینی عوام، جو عرب ہیں،وہ دونوں فریقوں کےدرمیان پھنس گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سےخلیجی ممالک کی  فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی ترجیح نہیں رہی ہے۔

انہوں نےفلسطین اور اسرائیل کےدرمیان دو ریاستی حل کی بھر پور حمایت کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اسرائیل اور فلسطین کے مابین مسئلہ حل نہیں ہوجاتا،مشرق وسطی میں امن و استحکام نہیں ہوسکتا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سرکاری طورپر  اسرائیلی حکومت بھی دو ریاستی حل کی حامی ہے ،لیکن اس کی جانب سے جو کیا جارہا ہے وہ سب کچھ دو ریاستوں کے حل کے خلاف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.