موجودہ حکومت نے 2 برسوں میں کتنا قرضہ لیا اور کتنا واپس کیا، جانئے

0

اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت نے دو برسوں میں ملک پر 7  ارب ڈالر اضافہ کیا ہے جبکہ اس سے قبل ن لیگ کے پانچ سالہ دور اقتدار میں ملک پر 40  ارب ڈالر قرضہ چڑھایا گیا جو سالانہ 8 ارب ڈالر بنتے ہیں، تجارتی خسارے میں پچاس فیصد سے زائد کمی کے ذریعے تحریک انصاف حکومت قرضوں کے بڑھتے رجحان کو روکنے میں کامیاب ہوئی ہے، اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھی ترسیلات زر میں اضافے سے حکومت کو بڑا سہارا ملا ہے۔

گزشتہ دو برسوں کے دوران موجودہ حکومت نے 26 ارب بیس کروڑ ڈالر کے قرضے حال کیے، جن میں سے 19 ارب  بیس کروڑ ڈالر پرانے قرضے ادا کیے، اس طرح نئے قرضوں کی مالیت سات ارب ڈالر بنتی ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ 7 ارب ڈالر بھی مکمل قرضہ نہیں ہے کیونکہ اس وقت اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بھی ساڑھے5  ارب ڈالر سے بڑھ کر تقریبا 12  ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ اس طرح 7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو بیرونی قرضوں کے مساوی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.