سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ایم کیو ایم کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار

0

کراچی: کاوئنٹر ٹیرر ازم  ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کےٹارگٹ کلنگ ورکنگ گروپ انویسٹی گیشن نےکراچی میں متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، اسلحہ برآمد۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ورکنگ گروپ انویسٹی گیشن نےڈسٹرکٹ ویسٹ میں کامیاب کاروائ کرکےایم کیو ایم  لندن سے وابستہ  دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان میں 1)فیصل علی عرف ٹارزن اور 2) ناظم الدین عرف عامر عرف پیپسی شامل ہیں۔

سی تی ڈی کے مطابق ملزمان نےدوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کی 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان ایم کیو ایم پاک کالونی سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ یونٹوں میں اسلحہ کی ترسیل، بھتہ کلیکشن اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.