بلاول  کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی

0

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد احسان اللہ احسان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، اگر بلاول کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی ۔

 واضح رہے کہ بلاول نے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن سمیت  شدت پسند  مذہی تنظیموں   کیخلاف سخت بیانات دئیے ہیں،اورپیپلز پارٹی کو شبہ ہے کہ بلاول کے بیانات کے ردعمل میں دھمکی دی گئی ہے ۔

بلاول کی والدہ بینظیربھٹو کی ہلاکت کا الزام بھی کالعدم ٹی ٹی پی پر لگا تھا۔

شیری رحمان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ احسان اللہ احسان کے آفیشل ٹوئٹر سے بلاول کو دھمکی دی گئی، حکومت اس کا کھوج لگائے کہ وہ  کہاں ہے ؟۔

شیری رحمان نے سوال کیا کہ احسان اللہ احسان کو حکومت نے چھٹی کیوں دی ہے؟،بلاول کو خراش بھی آئی،تو عمران خان ذمہ دار ہوں گے،عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا، بیان واپس بھی نہیں لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.